image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:45 Hrs(IST)
Sports

بریتھویٹ کی ہاف سنچری ، ونڈیز کو31 رنز کی برتری

ساوتھمپٹن ​​، 10 جولائی (یو این آئی) اوپنر کریگ بریتھویٹ کی 65 کی شاندار نصف سنچری اور دوسرے بلے بازوں کی مفید شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 235 رنز بناکر 31 رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 67.3 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے آغاز کیا اور دوپہر کے کھانے تک تین وکٹوں پر 159 اور چائے کے وقت تک پانچ وکٹوں پر 235 رنز بنائے۔
image