image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:56 Hrs(IST)
Sports

ڈینلی کی ناقص کارکردگی پرانگلینڈ کے سابق کپتان وان برہم

ساؤتھمپٹن ، 12 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بلے باز جو ڈینلی کی ناقص کارکردگی سے ناخوش نظر آئے اور انہیں یقین ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں اپنی جگہ کو برقرار رکھنا مشکل کام ہوگا۔

وان نے کہا کہ جب باقاعدہ کپتان جو روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں واپسی کرتے ہیں تو انہیں جو ڈینلی کی جگہ لے کر جیک کرولی کو ٹیم میں برقرار رکھنا چاہئے۔
روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے اور مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی واپسی متوقع ہے۔
image