SportsPosted at: Jul 15 2020 6:59PM ورڈر بریمن کی ایرانی فارورڈ تریمی پر نظرتہران ، 15 جولائی (یو این آئی) جرمن بنڈس لیگا کلب ورڈر بریمن ایرانی فارورڈ مہدی تریمی کی خدمات حاصل کرنے اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غورو خوص کررہا ہے۔تسنیم خبررساں ایجنسی نے بدھ کو اطلاع دی کہ تریمی اس وقت پرتگالی ٹیم ریو اویو کی طرف سے کھیل رہے ہیں ، جس کے لئے انہوں نے اس سیزن میں 27 میچوں میں 14 گول اسکور کیے ہیں۔ریو اویو کے ساتھ 27 سالہ ایرانی کھلاڑی کے معاہدہ میں صرف ایک سال باقی ہے۔