image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:33 Hrs(IST)
Sports

مارک مارکیز ایک بار پھر دعویدار

جیریز ، 15 جولائی (یو این آئی) موٹو جی پی ایک بار پھر شروع ہورہا ہے اور مارک مارکیز (ریپسول ہونڈا ٹیم) ایک بار پھر تاج حاصل کرنے کے لئے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔

مارکیز نے 2013 کے بعد سے 56 جیت اور 95 پوڈیم کی بدولت سات میں سے چھ ورلڈ چمپین شپ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہ ایک بار ٹائٹل سے دور رہے ہیں۔
2019 میں انہوں نے ریسنگ کی پریمیئر کلاس کی تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے اور ٹاپ دو سے باہر کی دوڑ صرف ایک بار ختم کی۔
image