image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:26 Hrs(IST)
Sports

ڈومیسٹک سیزن میں صرف مشتاق علی اور رنجی ٹرافی

نئی دہلی ، 09 اگست (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) 2020-21 کے لئے اپنے ڈومیسٹک سیزن میں کٹوتی پر غور کر رہا ہے اور ڈومیسٹک سیزن میں ٹی 20 سید مشتاق علی ٹرافی اور رنجی ٹرافی کا انعقاد ہوگا۔

بی سی سی آئی کے عارضی منصوبے کے مطابق مشتاق علی ٹرافی 19 نومبر سے شروع ہوگی اور اس سیزن کا اختتام 10 مارچ کو رنجی ٹرافی کے ساتھ ہوگا۔
اگرچہ ابھی تک عارضی منصوبہ کو منظور نہیں کیا گیا ہے لیکن 50 اوور ٹورنامنٹ وجئے ہزارے ٹرافی اور دیودھر ٹرافی سیزن میں نہیں ہوگی۔
image