image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:43 Hrs(IST)
Sports

بیرسٹو ، میکسویل ، کیری کی عالمی درجہ بندی میں لمبی چھلانگ

دبئی ، 17 ستمبر (یو این آئی) انگلینڈ کے اوپنر جونی بیرسٹو اور آسٹریلیائی جوڑی گلین میکسویل اور الیکس کیری نے جمعرات کو جاری کی جانے والی آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں شاندار فائدہ اٹھایا ہے، ان تینوں نے مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں ۔

بیرسٹو نے بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف حالیہ اختتام پذیر سیریز کے آخری میچ میں 126 گیندوں میں 112 رن کے بعد سیریز میں مجموعی طور پر 196 رنز کے ساتھ ٹاپ 10 میں واپسی کی۔
30 سالہ یارکشائر کھلاڑی کے لئے پچھلا بہترین مقام اکتوبر 2018 میں نویں پوزیشن پر تھا۔
image