image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:52 Hrs(IST)
Sports

یو ایس اوپن چمپیئن اوساکا فرنچ اوپن سے دستبردار

یو ایس اوپن چمپیئن اوساکا فرنچ اوپن سے دستبردار

ٹوکیو ، 18 ستمبر (یو این آئی)اس سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتنے والی جاپان کی نومی اوساکا نے بائیں ہیمسٹرنگ میں پریشانی کے سبب رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے فرنچ اوپن سے کنارہ کشی اختیار کرلی کلے کورٹ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے پیرس میں شروع ہوگا۔
اوساکا نے گذشتہ ہفتے نیو یارک میں اپنے کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلیم اعزاز جیتا تھا۔
اس وقت وہ ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے فرنچ اوپن میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

image