image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:11 Hrs(IST)
Sports

پٹھان کا دھونی کے حریف بالرز کو محتاط رہنے کا مشورہ

نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انڈین پریمیر لیگ کے 13ویں ایڈیشن میں میچوں کے دوران ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو گیند بازی کرنے والے تمام بالرز کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔
ان کہنا ہے کہ آئی پی ایل سیزن کی حریف ٹیم کے بالرز کو دھونی سے دور رہنا ہوگا کیونکہ اس بار وہ اپنے پرانے انداز میں بیٹنگ کرتے نظر آسکتے ہیں۔

سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ممبئی انڈینز کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے پہلے میچ میں ایک طویل عرصے کے بعد میدان میں چوکے اور چھکے لگاتے نظر آئیں گے۔
image