image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:50 Hrs(IST)
Sports

اتنا قریب پہنچ کر میچ جیت نہ پانے پر افسوس: مینک

دبئی ، 21 ستمبر (یواین آئی) کنگز الیون پنجاب کے اوپنر مینک اگروال کا کہنا ہے کہ اتنا قریب پہنچ کر میچ نہ جیتنے پر انہیں بہت افسوس ہے۔

جیت کے لئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب نے 55 رنز کے عوض پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن اس کے بعد اگروال 89 رنز بنا کر اسے 157 رنز تک لے گئے۔
پنجاب کو آخری دو گیندوں میں ایک رن کی ضرورت تھی لیکن مارکس اسٹوئنس نے دونوں گیندوں پر وکٹ حاصل کی اور میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا جس میں دہلی فاتح کے طور پر سامنے آئی۔
image