image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:21 Hrs(IST)
Sports

اسٹرتھویٹ کا میلبورن رینیگڈز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

میلبورن،24 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی ایمی اسٹرتھویٹ کا ویمنز بگ بیش لیگ 2020 کے چھٹے ایڈیشن کے لئے میلبورن رینیگڈز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
میلبورن رینیگیڈز کے اسکواڈ میں 22 سالہ ایرن فاضاکرلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
زچگی وقفے کی وجہ سے گزشتہ ڈبلیو بی بی ایل ایڈیشن سے محروم ہونے والی ایمی اسٹرتھویٹ چھٹے ایڈیشن میں میلبورن رینیگیڈز کی قیادت کریں گی۔
image