image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 16:11 Hrs(IST)
Sports

دہلی کے خلاف میچ میں ناقدین کو خاموش کرنے اتریں گے دھونی

دبئی ، 24 ستمبر (یو این آئی) چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی راجستھان رائلز کے خلاف پچھلے میچ میں شکست کے بعد ہونے والی تنقید کو ختم کرنے کے ارادےکے ساتھ دہلی کیپٹلز کے خلاف جمعہ کو میدان میں اتریں گے ۔

گذشتہ میچ میں چنئی کو راجستھان کے خلاف 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دہلی کی ٹیم نے کنگز الیون پنجاب کو ایک سپر اوور میں اپنے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔
یہ چنئی کا تیسرا اور دہلی کا دوسرا میچ ہوگا۔
image