image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:32 Hrs(IST)
Sports

پاکستان دورے کے لئے انگلش کھلاڑیوں کو اختیار

لندن ، 20 اکتوبر (یو این آئی)انگلینڈ جنوری میں 3 ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان کے مختصر دورے پرجانے کی صورت میں اپنے کھلاڑیوں کو اختیار دے گا کہ سیکیورٹی خدشات پر وہ دستبردار بھی ہوسکتے ہیں اور خود فیصلہ کرسکتے ہیں کہ پاکستان جانا ہے یا نہیں۔
سکیورٹی ماہرین کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے پر بھی کھلاڑیوں کے پاس انفرادی طور پر فیصلے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو جنوری میں 3 ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان کے مختصر دورے کی دعوت دی ہے۔
image