image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 17:05 Hrs(IST)
Sports

چنئی اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے:عرفان پٹھان

نئی دہلی ،20 اکتوبر (یو این آئی)ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔
سی ایس کے کی ٹیم پہلے 10 میچوں میں سات میچ ہار چکی ہے اور اب اسے مزید چار میچ کھیلنا ہیں۔
پیر کے روز سی ایس کے کو راجستھان رائلز نے سات وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد پلے آف میں جانے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
image