SportsPosted at: Oct 25 2020 4:27PM اگلے میچ سے ایک نئی شروعات کریں گے :وارنردبئی ،25 اکتوبر (یو این آئی )کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ ہارنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم جلد از جلد اس شکست کو بھلا کر اگلے میچ سے ایک نئی شروعات کرنا چاہیں گے۔ کنگز الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2020 کے 43 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب نے 20 اوورز میں صرف 126 رنز بنائے تھے ۔