image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 19:47 Hrs(IST)
Sports

اسٹارک کو ہندستان کے خلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار

سڈنی ، 28 اکتوبر (یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا سفر کرنا ہے اور میزبان ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسٹارک نے ہندستان کے ساتھ آخری سیریز میں سات اننگز میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اسٹارک کی کارکردگی ان کے ساتھی ناتھن لیون اور پیٹ کمنس سے خراب رہی تھی۔
image