Sports
15 Jan 2021 | 8:06 PMبرسبین ، 15 جنوری (یواین آئی) بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز ٹی نٹراجن اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر جمعہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان کے بالترتیب 300 ویں اور 301 ویں ٹسٹ کھلاڑی بن گئے نٹراجن کے لئے ، آسٹریلیا کا یہ دورہ ہر لحاظ سے بہترین ثابت ہوا۔ دورہ آسٹریلیا سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی پی ایل میں نٹراجن نے اپنی گیندبازی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ ان کی بہترین گیندبازی کی وجہ سےہی انہیں آسٹریلیا کے دورے کےلئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا تھا۔ نٹراجن اور سندر برسبین میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی بن گئے۔
see more..