image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:55 Hrs(IST)
Sports

آئی ایس ایل : ایسٹ بنگال اور ممبئی سٹی میں دلچسپ مقابلہ

پنجی، 30 نومبر (یواین آئی) ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کے بعد ممبئی سٹی ایف سی منگل کے روز بومبولم کے جی ایم سی اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے پہلے میچ میں ایس سی ایسٹ بنگال (ایس سی ای بی) سے مقابلہ کرے گی جہاں اس کی کوشش جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی ہوگی۔

کوچ سرجیو لوبیرا کی ممبئی سٹی نے اب تک ہر میچ میں 511 پاس کھیلے ہیں ، جبکہ ایس سی ای بی نے اپنے پہلے میچ میں 476 پاس حاصل کیے تھے جہاں وہ دفاعی چیمپئن اے ٹی کے موہن باگان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنے دونوں میچوں میں بال پر قبضہ برقرار رکھنے کے باوجود ممبئی کی ٹیم نے گول کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی ۔
image