image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 11:24 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا نے انگلینڈ کی جیت کا انتظاربڑھایا

گالے 17 جنوری(یواین آئی) سری لنکا نے انگلینڈ کی جیت کا انتظار پانچویں دن پہنچادیا ہے۔
سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں چوتھے دن اتوارکو 359 رن بنائے اورانگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 74 رنوں کو ہدف رکھا، انگلینڈ نے اس مختصر سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمس تک 15 اوور میں اپنے تین وکٹ 38 رنوں تک کھودئے۔
انگلینڈ کو میچ کے پانچویں اور آخری دن جیت کے لئے 36 رن بنانے ہیں جبکہ اس کے سات وکٹ باقی ہیں۔
image