image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:46 Hrs(IST)
Sports

اب ہم کہیں بھی جیت سکتے ہیں : محمدشامی

نئی دہلی، 20 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے تیزگیندباز محمدشامی نے آسٹریلیا کے خلاف 1-2 کی سیریز جیت کو ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا اب دنیا میں کہیں بھی سیریز جیت سکتی ہے۔

شامی آسٹریلیا دورے میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے ان کی بازو پر پیٹ کمنس کی باونسر سے چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر ہوکر وطن لوٹنا پڑا تھا۔
شامی اپنی چوٹ سے ابھی تک پوری طرح نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے پہلے دو ٹسٹ کے لئے اعلان کردہ ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
image