Sports
03 Mar 2021 | 8:35 PMنئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپئن شپ کے کانسی میڈل یافتہ منیش کوشک اور دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسی فاتح محمد حسام الدین(57کلوگرام) نے اسپین کے کاسٹیلون میں باکسم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے پہلے دن اپنے شروعاتی دور کے مقابلوں میں موثر جیت حاصل کرکے رنگ میں شاندار واپسی کی اورکوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
see more..
03 Mar 2021 | 5:54 PMاحمد آباد، 3 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہاکہ احمد آباد کی پچ پر ہندستان کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جیت ان کی ٹیم کے لئے ایک مثالی کامیابی ہوگی۔ اگر انکی ٹیم سیریز کو 2-2سے ڈرا کرانے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ بہت ہی بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ ہندستان کا گھریلو میدانوں پر ٹیسٹ ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے روٹ نے چوتھے ٹیسٹ سے قبل کی شام بدھ کو ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ آپ حالیہ دنوں میں گھریلو میدانوں پر ہندستان کے ریکارڈ کو دیکھیں تو یہ ناقابل یقین ہیں، اس لئے ہمارے لئے خاص طورپر گزشتہ دو میچوں میں شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے ایک ڈرا سیریز کے ساتھ وطن واپس جانا ایک اچھی کامیابی ہوگی۔ ہمارے پاس دو چیلنجنگ ہفتے ہیں لیکن یہ ہمیں ایک ٹیم کے طورپر پیش نہیں کرتے۔ ہمیں انہیں کچھ خاص کرنے کے ایک موقع پر دیکھنا ہوگا۔ دو میچوں میں جیت کے لئے کھلاڑیوں کی کوشش کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
see more..