image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:42 Hrs(IST)
Sports

آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے مالکوں کے لئے کورونا ٹسٹ ضروری

نئی دہلی، 27 جنوری (یواین آئی) انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن کی 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے ٹیم کے مالکوں کو کوارنٹین کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن ان کے لئے کورونا ٹسٹ (آر ٹی پی سی آر) کی دو نگٹیو رپورٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کی نیلامی 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی کے سلسلے میں بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ٹیم کے مالکوں اور نمائندوں کو چنئی کی نیلامی کی جگہ گرینڈ چولا پر آنے سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹسٹ کرانا ہوگاجس کی رپورٹ نگیٹیو آنی چاہئے ۔

بی سی سی آئی کے چیف ایکزکٹیو افسر اور آئی پی ایل کے چیف آپریشن آفیسرہیمانگ امین نے ٹیموں کو بھیجے گئے میل میں کہا، ’’ چنئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں شامل ہونے والے ٹیم اراکین کو نیلامی سے 72 گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔
image