image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:12 Hrs(IST)
Sports

آئی پی ایل کیلئے پانچ شہروں کا انتخاب ، فہرست میں ممبئی شامل نہیں

نئی دہلی ، 27 فروری ( یواین آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ برائے انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کی میزبانی کے لئے ملک کے کولکتہ اور احمد آباد سمیت پانچ شہروں کا انتخاب کیا ہے لیکن ممبئی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔
19) کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ابھی تک اس فہرست میں عروس البلاد کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے نیلامی کا عمل حال ہی میں چنئی میں مکمل کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کے مقام اور شیڈول کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
image