image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 05:20 Hrs(IST)
Sports

حیدرآباد ، راجستھان اور پنجاب نے آئی پی ایل کے انعقاد کے مقامات پر اعتراض کا اظہار کیا ہے

نئی دہلی، یکم مارچ (یواین آئی) راجستھان رائلز ، پنجاب کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کے انعقاد کے مقامات کے سلسلے میں اعتراض کیا ہے۔
ان تینوں فرنچائزز نے ہندوستان میں بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیمنگ امین کے سامنے یہ معاملے اٹھاتے ہوئے اعتراض کا اظہار کیا ہے۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس مرتبہ احمد آباد سمیت چھ مقامات پر آئی پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی فرنچائز کا ہوم گراؤنڈ نہیں ہے۔
image