image
Friday, Apr 19 2024 | Time 19:05 Hrs(IST)
Sports

مہاراشٹر نے شاندار جیت کے ساتھ میچ کا خاتمہ کیا

جے پور ، یکم مارچ (یواین آئی) یش ناہر (119) اور انکت باؤنے (110) کی سنچریوں کی بدولت مہاراشٹر نے ایلیٹ گروپ ڈی میچ میں پڈوچیری کو137 رنز سے شکست دے کر اپنا وجے ہزارے ٹورنامنٹ ختم کیا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان 192 رنز کی شراکت کی بدولت مہاراشٹرا نے 50 اوور میں چار وکٹوں پر 333 رنز کا بڑا اسکور بنا کر ایک بڑا ہدف دیا۔
جواب میں پڈوچیری کی ٹیم 43.2 اوورز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
image