image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 02:35 Hrs(IST)
Sports

بمراہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوسکتے ہیں

احمد آباد ، 02 مارچ (یواین آئی) ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں اور اس طرح ہندوستانی ٹیم میں ان کی واپسی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

بمراہ کو گذشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا اور اب ان کے ون ڈے سیریز سے باہر رہنے کا خدشہ ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔
image