image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:54 Hrs(IST)
Sports

سونیٹ اور رویندر فاگنا کیڈمی سیمی فائنل میں

نئی دہلی، 3مارچ (یو این آئی) مہر دوئگنیش کے 85 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے گئے ناٹ آوٹ 66 رن اور شوریہ سدھو کے ناٹ آوٹ 31رنوں اوررووک ملہوترا (2/12) کی شاندار گیندبازی کی بدولت سونیٹ کرکٹ کلب (150/7) نے ٹیلی فنکن کرکٹ کلب (149رن) کو ہتکاری دہلی کیپیٹلس جونیئر کرکٹ لیگ میں تین وکٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
شکست کھانے والی ٹیم کی طرف سے پریکشت سہرات نے 32ور یش دویدی نے 29رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلیں۔

ایک دیگر میں گرتیج سندھو کے 77گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے بنائے گئے ناٹ آوٹ 64رنوں اور محمد شانب 3/23کی شاندار گیندبازی کی بدولت رویندر فاگنا کرکٹ اکیڈمی (111/2) نے اسپورٹ کیوب (109رن) کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر آخری چار میں جگہ بنائی۔
image