image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:20 Hrs(IST)
Sports

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قواعد کو آخری وقت میں کس طرح تبدیل کرسکتی ہے: شاستری

احمد آباد، 7مارچ (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اسے آخری و قت میں آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قواعد میں تبدیلی نہیں کرنی چاہئے تھی۔

ہندستان گزشتہ برس نومبر تک 360پوائنٹ لیکر ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیبل میں چوٹی پر چل رہا تھا کہ آئی سی نے کورونا کی وجہ سے کئی ٹیموں کے دورے متاثر ہونے کی وجہ سے اچانک قواعد بدلے اور کہا کہ جیت کے فیصد پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔
اس اصول کے سبب آسٹریلیا 296پوائنٹس ہونے کے باوجود ہندستان کو ہٹا کر پہلے مقام پر چلی گئی اور ہندستان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
image