image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:15 Hrs(IST)
Sports

خطابی مقابلے میں اولمپک چیمپئن مارین نے سندھو کو شکست دی

خطابی مقابلے میں اولمپک چیمپئن مارین نے سندھو کو شکست دی

باسیل، 7مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپئن اور دوسری سیڈ ہندستان کی پی وی سندھو کو سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں اتوا ر کو اولمپک چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کے ہاتھوں محض 35 منٹ میں 12-21, 5-21سے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھو نے چوتھی سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو 41منٹ میں سنیچر کو 21-13, 21-19سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ اپنی پرانی حریف کو شکست نہیں دے سکیں۔
مارن نے سندھو کو ریو اولمپک کے فائنل میں اور 2018کی عالمی چیمئپن شپ کے فائنل میں بھی شکست دے تھی۔

image