image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 09:37 Hrs(IST)
Sports

راجستھان کے سامنے بنگلور کی جیت کے سلسلے کو روکنے کا چیلنج ہوگا

ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی) آئی پی ایل 14 کی ابھی تک کی نمبر ایک ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اور چھٹے نمبر کی ٹیم راجستھان رائلس (آر آر) کے درمیان یہاں جمعرات کو دلچسپ مقابلہ ہوگا۔
راجستھان کے پاس نہ صرف یہ مقابلہ جیت کر دو پوائنٹ حاصل کرنے بلکہ آر سی بی کی جیت کے سلسلے کو روکنے کا بھی چیلنج ہوگا۔

راجستھان کی ٹیم فی الحال تین میچوں میں دو شکست اور جیت کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کرکے چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بنلگور تین میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
image