image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:30 Hrs(IST)
Sports

سشیل کو جگہ نہیں، 74 کلوگرام میں امت دھنکھڑ اتریں گے

نئی دہلی، 22 اپریل (یواین آئی) دوبارکے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمارکو بلغاریہ کے صوفیہ میں مئی کے پہلے ہفتہ میں ہونے والے ورلڈ اولمپک کھیل کوالیفائنگ کشتی ٹورنامنٹ کے لئے جمعرات کو اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے اور ان کے 74 کلوگرام فری اسٹائل کیٹگری میں امت دھنکھڑ کو منتخب کیا گیا ہے۔

انڈین کشتی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے فیڈریشن کے دفتر میں ہوئی میٹنگ میں آس آخری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم کاانتخاب کیا گیا جس میں کمیٹی نے فری اسٹائل کیٹگری میں 74 کلوگرام میں امت دھنکھڑ، 97 کلوگرام میں ستیہ ورت کادیان اور 125 کلوگرام میں سمت کو منتخب کیا۔

سلیکشن کمیٹی نے 74 کلوگرام میں تبدیلی کی۔
image