image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:13 Hrs(IST)
Sports

کپتان کرونارتنے کی ناٹ آوٹ نصف سنچری، سری لنکا 229 کے مضبوط اسکور پر

؎پلّےکیل 23 اپریل (یواین آئی) کپتان دِمتھ کرونارتنے (85) ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگ اورلہیروتھریمانے (58) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 114 رن کی شرکت کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جمعہ کو اسٹمپس تک تین وکٹ پر 229 رن کا بہتراسکوربنالیا، حالانکہ ابھی وہ بنگلہ دیش کے 541 کے مضبوط اوربڑے اسکور سے 312 رن پیچھے ہے۔

بڑے اسکورکی برابری کرنے اورٹیم کو کچھ رنوں کی برتری دلانے کے مقصد سے کریز پر اترے سری لنکائی کپتان کرونارتنے اوراوپنر تھریمانے نے ابتدامیں اچھے شاٹ لگائے اورکریز پر جمے رہے۔
دونوں ایک ساتھ 38 اوور تک بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کے لئے 114 رن کی اہم شراکت کی، لیکن 39 ویں اوور کی آخری گیند پر تیز گیندباز مہدی حسن نے انہیں ایل بی ڈبلیوکردیا۔
image