image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:43 Hrs(IST)
Sports

جوفراآرچر آئی پی ایل 2021 سے باہررہیں گے

لندن 23 اپریل (یواین آئی) راجستھان رائلز کے تجربہ کارتیزگیندبازانگلینڈ کے جوفرا آرچرپورے آئی پی ایل 2021 سیزن سے باہررہیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا، ’’آرچر نے اپنی بیچ کی انگلی کی سرجری کرائی ہے اور وہ ابھی اس ہفتے رفتارکے ساتھ گیندبازی کرکے لوٹے ہیں اور اب ای سی بی اورسسیکس کی میڈیکل ٹیمیں ان کی بہتری کی نگرانی کرتی رہیں گی۔
آرچر ان اپنے اگلے ہفتے شروع ہونے والے پریکٹس سیشن کو آگے بڑھائیں گے اور سسیکس کے ساتھ پورے پریکٹس میں حصہ لیں گے۔
image