image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 21:21 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے خلاف منتخب کی گئی ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم : پارتھیو پٹیل

نئی دہلی، 11 مئی (یواین آئی) سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے منتخب کی گئی ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ حقیقت میں مضبوط ٹیم ہے اور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مقابلے میں سبھی پہلووں کا خیال رکھا گیا ہے۔

پارتھیو نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹیڈ میں ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیزگیندبازی کی بات کریں تو ہمیں جسپریت بمراہ، ایشانت شرما اور محمد شامی جیسے گیندباز ملے ہیں اور اگر ان میں کوئی دو فٹ نہیں ہوتے ہیں تو محمد سراج اور امیش یادو بھی متبادل کے طور پر موجود ہیں۔
ٹیم میں کافی گہرائی ہے۔
image