image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:36 Hrs(IST)
Sports

راجستھان رائلز نے کپتان سنجوسیمسن کو برقرارکھا

نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) سنجو سیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیے راجستھان رائلزکے ذریعہ ریٹین کئے جانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

کرک انفو کو معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے رواں ہفتے 14 کروڑ روپے فی سیزن کا معاہدہ قبول کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 30 نومبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے رائلز کی جانب سے ریٹین کئے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے پہلا نام سیمسن کاتھا۔
image