image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:36 Hrs(IST)
Sports

ڈیبیوٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے شریئس 16ویں ہندوستانی

کانپور 26 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی ٹیسٹ کیپ پہننے کا اعزاز حاصل کرنے والے ممبئی کے نوجوان بلے باز شریئس ایئرنے سلیکٹرز کی کسوٹی پر کھرا اترتے ہوئے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا فخرحاصل کیا۔

شریئس نے گرین پارک گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو 157 گیندیں کھیل کر یہ بے مثال کارنامہ انجام دیا۔
شریئس یہ کرشمہ کرنے والے 16ویں ہندوستانی بلے باز ہیں۔
image