image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:47 Hrs(IST)
Sports

کرکٹ سے غیرمعینہ مدت کا وقفہ لینے کے بعد ٹیم پین ایشیز سیریز سے باہر

میلبورن، 26 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ٹم پین نے ذہنی صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اب کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لئے بریک لے لیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایشز سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے اور اس سے یہ امکان بھی بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

پین کو برسبین میں آسٹریلیائی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل جمعہ کو تسمانیہ کے مارش کپ میچ میں کھیلنا تھا لیکن جمعہ کی صبح وہ میچ سے ہٹ گئے ۔
image