SportsPosted at: Jan 15 2022 3:23PM انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا اورسری لنکا کی جیتپروویڈنس، 15 جنوری (یو این آئی) اوپنر ٹیگ وائلی کی ناقابل شکست 86 رنز کی بدولت تین بار کی چمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس گروپ کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 40 رنز سے شکست دی۔وائلی کے علاوہ نویتھن رادھا کرشنن نے 31 اور کپتان کوپر کونولی نے 23 رنز بنائے۔