image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 21:25 Hrs(IST)
Sports

بوپنا-شرائبر آسٹریلین اوپن سے باہر

میلبورن، 22 جنوری (یو این آئی) تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے مکسڈ ڈبلز پارٹنر کروشیا کے ڈی جوراک شرائبر ہفتہ کو آسٹریلین اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کھا کر باہر ہوگئے۔

ہند-کروشیائی جوڑی کو لیوڈملا کیچینوک (یوکرین) اور آندرے گولوبیو (قزاقستان) سے 1-6، 6-5، (9-11) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بوپنا کی سیزن کی پہلی گرینڈ سلیم مہم مکسڈ ڈبلز میں پہلے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔
image