image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:05 Hrs(IST)
Sports

برٹش اوپن انٹرنیشنل پاور لفٹنگ میں ہندوستانی پاور لفٹرز نے لگائی تمغوں میں جھڑی

لندن، 16 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی کوچ دروناچاریہ بھوپیندر دھون کی قیادت میں ہندوستانی پاور لفٹرز نے انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر میں 13 سے 15 مئی 2022 تک منعقدہ 8 ممالک کی برٹش اوپن انٹرنیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت تمغوں کی جھڑی لگادی۔

ہندوستان کے علاوہ جن دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا ان میں انگلینڈ، آئرلینڈ، جرمنی، اٹلی، اسکاٹ لینڈ، آسٹریا اور سویڈن شامل ہیں۔

رتیش ڈوگرا نے 90 کلوگرام اوپن کیٹیگری میں 4 گولڈ میڈل جیتے، لیکھراج نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیتا۔
image