image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:50 Hrs(IST)
Sports

ممتا نے تھامس کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی

کولکاتہ، 16 مئی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم کو تھامس کپ میں تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔

محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر کہا: "ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم کو پہلی بار تھامس کپ ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد! جئے ہند!!"
ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے بنکاک کے امپیکٹ ایرینا میں اتوار کو تاریخ رقم کرتے ہوئے 14 بار کی چمپئن انڈونیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر پہلی بار تھامس کپ کا خطاب جیتا۔

یواین آئی۔
image