image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 05:10 Hrs(IST)
Sports

نکہت، منیشا اور پروین نے تین تمغے یقینی بنائے

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) ہندوستانی باکسر نکہت زرین، پروین اور منیشا نے پیر کواستنبول میں اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 12ویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ کر ملک کے لئے کم از کم تین کانسے کے تمغے یقینی بنادئے ہیں۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ اپنے پہلے عالمی چیمپئن شپ تمغے کی تصدیق کرنے کے لئے نکہت نے انگلینڈ کی چارلی سیان ٹیلر ڈیوسن کے خلاف 5-0 سے شاندار جیت حاصل کی، جبکہ منیشا نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں منگولیا کی نامون مونکھورکو4-1 کے فرق سے ہرایا۔

تلنگانہ کی25 سالہ باکسر نکہت نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے ٹورنامنٹ میں 52 کلوگرام ویٹ زمرہ کے کوارٹر فائنل میں موثر جیت کے ساتھ ملک کوپہلا تمغہ دلایا۔
image