image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:04 Hrs(IST)
Sports

چوتھی وکٹری کے ساتھ وکٹری سپر لیگ میں

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) وکٹری کلب نے ڈی ایس اے اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سودیوا ینگ بیاج کو ایک گول سے شکست دے کر سپر لیگ میں جگہ پکی کرلی۔
دفاعی کھلاڑی امیت نے لمبی دوری کے شاٹ سے فتح کا گول کیا۔

یہاں کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اتار چڑھاؤ میں وکٹری نے نوجوان کھلاڑیوں میں سجے حریف سے زبردست مقابلہ کیا۔
image