image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:04 Hrs(IST)
Sports

تمیم کی سنچری سے بنگلہ دیش مضبوط پوزیشن میں

چٹاگانگ، 17 مئی (یو این آئی) اوپنر تمیم اقبال (133 ریٹائرڈ ہرٹ) کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن منگل کو اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 318 رن بنائے۔

بنگلہ دیش پہلی اننگز میں سری لنکا کے 397 کے اسکور سے 79 رنز پیچھے ہے۔
بنگلہ دیش نے کل بغیر کوئی وکٹ کھوئے 76 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔
image