SportsPosted at: Jun 26 2022 3:47PM انڈر 23 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں امریکہ نے ہندوستان کو 4-1 سے شکست دیہیلسنگبرگ، 26 جون (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی انڈر 23 ٹیم کو تین ممالک کے درمیان کھیلے جا رہے 3 ملکی ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں امریکہ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سویڈن کے ہیلسنگ برگ میں لاروڈس آئی پی میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے آٹھویں منٹ میں ہی 1-0 کی برتری کے ساتھ آغاز کیا لیکن اس کے بعد میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر امریکہ 1-1 سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مزید تین گول کر کے میچ 4-1 سے اپنے نام کر لیا۔