image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 23:57 Hrs(IST)
Sports

نوابوں کے شہرلکھنؤ نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے کا استقبال کیا

لکھنؤ، 26 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں شطرنج اولمپیاڈ ٹارچ ریلے -2022 کانواب نگری لکھنؤ میں گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔

اس موقع پر پانچ بار کے عالمی چمپئن گرینڈ ماسٹر وشواناتھ آنند کی موجودگی کھیلوں کے شائقین کی توجہ کا مرکز تھی۔

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) کے زیراہتمام 44 واں شطرنج اولمپیاڈ ٹورنامنٹ 28 جولائی سے 10 اگست تک چنئی میں منعقد ہوگا۔
image