image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:15 Hrs(IST)
Sports

سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

الخور، 29 نومبر (یو این آئی) نیدرلینڈز نے منگل کو گروپ اے کے اپنے میچ میں میزبان قطر کو 2-0 سے شکست دے کر 2022 فیفا ورلڈ کپ کے سپر-16 راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو (26ویں منٹ) اور فرینکی ڈی جونگ (49ویں منٹ) نے گول کیے جب کہ میزبان ٹیم اپنے آخری میچ میں ایک بھی گول نہ کرسکی۔

ایشیائی چیمپئن قطر ورلڈ کپ 2022 کے گروپ مرحلے کے اپنے تمام میچز ہار کر باہر ہو گیا۔

image