image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:19 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو نو وکٹوں سے شکست دی

ممبئی، 9 دسمبر (یو این آئی) تاہیلا میک گرا (40) اور بیتھ مونی (89) کی سنچری پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کو ہندوستان کے خلاف نو وکٹوں سے آسانی سے جیت درج کی۔

ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی گراؤنڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے فتح کا ہدف 18.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ہندوستان کے بولنگ اٹیک نے آسٹریلوی بلے بازوں کو بالکل پریشان نہیں کیا۔
image