image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:47 Hrs(IST)
Sports

حیدرآباد نے بنگال کو شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا

حیدرآباد، 09 دسمبر (یو این آئی) اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہجوم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد ایف سی نے جمعہ کو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 2-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔

محمد یاسر نے 38ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا لیکن 85ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نے ایک اور گول کر کے ایسٹ بنگال پر دباؤ بڑھایا جو بالآخر حیدرآباد کی جیت میں کارگر ثابت ہوا۔

حیدرآباد ایف سی نے چنئیین ایف سی کے خلاف جیت کے بعد اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ ایسٹ بنگال ایف سی نے ایک تبدیلی کی تھی کیونکہ انکیت مکھرجی زخمی سارتھک گولوئی کی جگہ آئے تھے۔
image