image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:22 Hrs(IST)
Sports

کیپٹلس، ممبئی پہلے ڈبلیو پی ایل خطاب کے لیے کریں گے مقابلہ

کیپٹلس، ممبئی پہلے ڈبلیو پی ایل خطاب کے لیے کریں گے مقابلہ

ممبئی، 25 مارچ (یو این آئی) ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی دو مضبوط ٹیمیں دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب جیتنے کے لیے اتوار کو یہاں بریبورن اسٹیڈیم میں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جہاں میگ لیننگ کی کیپٹلس نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہ کر سیدھے فائنل میں جگہ بنائی، وہیں ممبئی نے ایلیمینیٹر میں یوپی واریرز کو شکست دے کر فائنل میں اپنا سفر مکمل کیا۔
ڈبلیو پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کیپٹلز کی طاقت ان کی بیٹنگ رہی ہے اور کپتان لیننگ نے اورنج کیپ پہن کر صحیح معنوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔

image