image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 02:17 Hrs(IST)
Sports

باکسنگ چیمپئن نیتو، سویٹی کو ہریانہ حکومت سے نوکری کی پیشکش

باکسنگ چیمپئن نیتو، سویٹی کو ہریانہ حکومت سے نوکری کی پیشکش

چنڈی گڑھ، 30 مارچ (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جمعرات کو نئی دہلی میں منعقدہ آئی بی اے ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا کوجمعرات کے روز 40-40 لاکھ روپے کا چیک اور نوکری کا آفر لیٹردیا۔

نیتو اور سویٹی نے وزیراعلیٰ سے چنڈی گڑھ میں ان کی رہائش گاہ سنت کبیر کٹیر میں ملاقات کی، جہاں وزیراعلیٰ نے 40-40 لاکھ روپے کا چیک سونپا اوردونوں کھلاڑیوں کو ہریانہ آؤٹ اسٹینڈنگ اسپورٹس پرسن سروس رولز کے تحت گروپ بی کی نوکریوں کی پیشکش کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں لڑکیوں نے کھیلوں کے میدان میں ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کیا ہے۔

image